وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم اور آرمی چیف کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کو خارجی اور داخلی محاذ پر درپیش چیلنجوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزرا اور مشیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ملکی سلامتی، سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔