لاک ڈاؤن میں نرمی کا نتیجہ، ایک ہی دن میں‌ مزید 88 اموات، 3039 وائرس کا شکار

لاک ڈاؤن میں نرمی کا نتیجہ، ایک ہی دن میں‌ مزید 88 اموات، 3039 وائرس کا شکار

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 69 ہزار 496 ہو گئی، جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 483 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کے 25 ہزار 217 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب 25 ہزار 56، سندھ میں 27 ہزار 360 کیسز، خیبرپختونخوا 9 ہزار 540، بلوچستان میں 4 ہزار 193 کیس سامنے آئے جبکہ اسلام آباد میں 2 ہزار 418، گلگت بلتستان 678 اور آزاد کشمیر میں 251 کیسز ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سےمزید 88 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا کے مزید 3 ہزار 39 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 14 ہزار 972 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک بھرمیں 5 لاکھ 47 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔