بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان کرنے کا فیصلہ، ٹیمیں تشکیل

بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان کرنے کا فیصلہ، ٹیمیں تشکیل

چیف ٹریفک پولیس آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ موٹرسائیکل، گاڑی پر ماسک نہ پہننے والوں کو چالان ہونگے۔ کارروائی کےلئے 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ مشترکہ ٹیمیں مختلف مقامات پر کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے، 8 خصوصی ٹیمیوں کے علاوہ شہر بھر میں تمام وارڈنز بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے۔

سیّد حماد عابد کا کہنا تھا کہ کار میں ایک سے زائد سوار ہونے کی صورت میں سب کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ وباء کے پیش نظر ٹریفک پولیس حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کرائے گی۔ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے گاڑی اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ماسک پہنیں۔