لاہور میں کورونا کا پھیلاو تیز، پیر سے دو ہفتے کے لیے لاک ڈاون کرنے پر غور

Last Updated On 12 June,2020 03:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی حکومت کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے سبب لاہور کو پیر کے روز سے دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاون کرنے پر غور کر رہی ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

گذشتہ روز وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں لاہور میں کورونا کے تیز ترین پھیلاو کے پیش نظر مزید 2 ہفتے کے لاک ڈاون کا معاملہ زیرغور آیا۔ فیصلے کی حتمی منظوری اسلام آباد میں این سی او سی سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم سے لی جائے گی۔

دو ہفتوں کے لاک ڈاون میں صرف نہایت ضروری میڈیسن اور گروسری کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی، پنجاب حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھی سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
 

Advertisement