وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، کورونا وائرس کے حوالے سے تبادلہ خیال

وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، کورونا وائرس کے حوالے سے تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان اور گورنر پنجاب چودھری سرور کی ملاقات بھی شیڈول ہے، صوبائی وزرا بھی وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم کورونا ریلیف فورس سے بھی ملاقات کریں گے، وزیر اعظم پنجاب کی کورونا کیبیٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے۔

ٹڈی دل کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہو گا، اجلاس میں ٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔