تازہ ترین
  • بریکنگ :- چناب نگر:بارشوں کےباعث دریائےچناب میں پانی کی سطح بلندہونےلگی
  • بریکنگ :- چناب نگر:پانی کابہاؤایک لاکھ 55 ہزارکیوسک ریکارڈکیاگیا
  • بریکنگ :- ہیڈقادرآبادکےمقام سےڈیڑھ لاکھ کیوسک کاریلاچنیوٹ کی طرف بڑھ رہاہے
  • بریکنگ :- 24گھنٹےکےدوران مزیدڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی کاریلا گزرےگا،کنٹرول روم
  • بریکنگ :- دریائےچناب کےکنارےآبادمکینوں کوفلڈوارننگ جاری کردی گئی،ڈپٹی کمشنر
  • بریکنگ :- چناب نگر:ریسکیو ودیگرمحکموں نےفلڈریلیف کیمپ قائم کردیئے،ڈپٹی کمشنر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متاثرہ 20 شہروں کی نشاندہی کردی

Last Updated On 15 June,2020 09:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا سے متاثرہ شہروں میں لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، ڈی جی خان، گھوٹکی، سوات، مالاکنڈ، مردان اور دیگر شامل ہیں۔

تفصیل کے مطابق کورونا وائرس ہاٹ سپاٹس سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور کورنٹائن حکمت عملی کے تحت ملک کے 20 شہروں کی نشاندہی کر لی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کورونا کیسز بڑھنے کے لحاظ سے ملک کے ان 20 شہروں میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کےعلاقے جی نائن ٹو اور جی نائن 3 میں 300 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ آئی 8، آئی 10، غوری ٹاؤن، بارہ کہو، جی 6 اور جی 7 کے علاقے نیو ہاٹ سپاٹ ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن شہروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی نشاندہی کی گئی ہے، وہاں حفاظتی اور احتیاطی اقدامات مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار برقرار: مزید 5 ہزار 248 مریض سامنے آگئے، 97 اموات

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک دن میں 97 افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 729 ہو چکی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 54 ہزار 138، سندھ میں 53 ہزار 805، خیبر پختونخوا میں 18 ہزار 13، بلوچستان میں 8 ہزار 177، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 129، اسلام آباد میں 8 ہزار 569 جبکہ آزاد کشمیر میں 647 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ 97 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 85 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 53 ہزار 721 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 729 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 31، سندھ میں 831، خیبر پختونخوا میں 675، اسلام آباد میں 71، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔