وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، کورونا کی صورتحال کا جائزہ

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، کورونا کی صورتحال کا جائزہ

وفاقی کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 10 جون کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، ملک کے بڑے شہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے، وفاق کی جانب سے سٹیٹ بینک کے تحت کووڈ 19 فنڈ تشکیل کی منظوری دی جائے گی، کم عمر بچوں سے مشقت کے معاملے پر ترمیمی ایکٹ 2019 میں مزید ترمیم کی منظوری دی جائے گی، گلگت بلتستان میں انسداد الیکٹرانک کرائمز کیلئے پریزائیڈنگ افسران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔