مقبوضہ وادی: بھارتی فوج کی بربریت، اننت ناگ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ وادی: بھارتی فوج کی بربریت، اننت ناگ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ کے علاقے وگھاما میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ غاصب فوج نے علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی اور انٹرنیٹ موبائل سروس بند کر دی گئی۔

ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2 روز میں شہدا کی تعداد 5 ہوگئی۔