کراچی سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

کراچی سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق پرانے طرز پر پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کاروباری مراکز پیر سے جمعہ صبح چھ سے شام سات بجے تک کھلے رہیں گے۔

ہفتے اور اتوار کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن رکھا جائے گا۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہری رات گیارہ بجے تک ہوم ڈیلیوری کی سہولیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تعلیمی ادارے، سینما گھر، تفریحی مقامات، کھیلوں کی سرگرمیاں اور شادی ہالز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔