نوشین جاوید عہدے سے فارغ: جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات

نوشین جاوید عہدے سے فارغ: جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات

 ذرائع کے مطابق کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی۔ نوشین جاوید کو 7 اپریل 2020ء کو چیئر پرسن ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں 3 چیئرمین ایف بی آر کو ہٹایا جا چکا ہے۔ پی ٹی آئی دور میں جاوید غنی چوتھے چیئرمین ایف بی آر ہوں گے۔