لاہور: روٹی ایسوسی ایشن کا عید کے بعد نان کی قیمت 20 روپے کرنے کا عندیہ

لاہور: روٹی ایسوسی ایشن کا عید کے بعد نان کی قیمت 20 روپے کرنے کا عندیہ

میدے اور فائن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا معاملہ، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے فلور ملز مالکان کی جانب سے میدے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کر دیا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عیدالفطر سے اب تک میدے فائن کی 84 کلو کی بوری کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ محکمہ خوراک میدے فائن کی قیمت کو کم کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ اگر میدے فائن کی پرانی قیمت 4400 روپے نہ کی گئی تو عید کے بعد نان 20 روپے کا کر دیا جائے گا۔

فلور ملز سے 84 کلو والی بوری بھی چار کلو کم وزن 80 کلو کی فراہم کی جارہی ہے۔