فلورملز کی ملک گیر ہڑتال: آٹا ڈیلرز نے قیمتیں بڑھانا شروع کر دیں

Published On 12 July,2024 11:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبے کے مختلف مقامات پر آٹا ڈیلرز اور دکانداروں نے آٹے کی قیمتیں بڑھانا شروع کر دیں۔

کئی علاقوں میں آٹے کی قلت پیدا ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے شہریوں نے چکی آٹے کی خریداری شروع کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے کی بجائے 2000 سے 2200 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلور ملز ایسوسی ایشن کی آج بھی ہڑتال، آٹے کی قلت کا خدشہ

دکانداروں کا کہنا ہے کہ فلور ملز کی جانب سے کسی بھی ڈیلر کو آٹے کی سپلائی نہیں کی گئی، ڈیلرز نے سٹاک شدہ آٹا سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔

ہڑتال کا سلسلہ مزید دو سے تین روز تک جاری رہا تو صورتحال بحران کی شکل اختیار کر جائے گی۔