لاہور میں 12 مویشی منڈیوں کے اوقات کار مزید 3 گھنٹے بڑھا دیئے گئے

Last Updated On 26 July,2020 03:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عیدالاضحی کے موقع پر لگنے والی 12 مویشی منڈیوں کے اوقات کار مزید تین گھنٹے بڑھا دیئے گئے، منڈیاں صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک کھلی رہیں گی۔

عیدالاضحی کے موقع پر لگنے والی 12 مویشی منڈیوں کے اوقات کار مزید بڑھا دیئے گئے.منڈیوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا اختیار چیف سیکریٹری کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو دیا گیا تھا۔ عید میں ایک ہفتے سے کم دن رہ گئے ہیں۔ منڈیوں میں رش کو کم کرنے کےلئے ضلعی انتظامیہ نے اوقات کار میں اضافہ کیا ہے۔

منڈیوں کے اوقات کار شام سات بجے تک ہونے کی وجہ سے شہریوں کے رش کا خدشہ تھا، رش کے باعث کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے وقت بڑھا دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
 

Advertisement