پی آئی اے کا عیدالاضحی پر کرایوں میں کمی کا اعلان

Last Updated On 27 July,2020 03:14 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) پی آئی اے نے عیدالاضحی پر کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد سے کراچی پروازوں کا یکطرفہ کرایہ 8 ہزار 652 روپے کر دیا گیا جبکہ کراچی سے پشاور جانے والی پروازوں کا کرایہ11 ہزار 714 مقرر کیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز کا کرایہ 11 ہزار 535 کر دیا۔ کرایوں میں کمی 25 جولائی سے عید الاضحی تک رہے گی۔
 

Advertisement