پاکستان پولیو پروگرام نے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا، 94 فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے

پاکستان پولیو پروگرام نے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا، 94 فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے

پولیو ورکرز کو مہم سے پہلے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تربیت دی گئی۔ مہم کے دوران سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔ پولیو مہم میں ورکرز نے کورونا آگہی بھی فراہم کی۔

پولیو مہم پرامن طریقے سے مکمل ہوئی۔ سیکیورٹی اداروں نے مہم کے پرامن انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا۔ کامیاب مہم پر تمام مکتبہ فکر اور والدین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

پولیو پروگرام پاکستان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ بھی اہداف کے حصول میں تعاون کی امید ہے۔ اگست اور ستمبر میں بڑے پیمانے پر مہمات کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ وائرس کے خاتمے کے لئے اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں قومی مہمات ہوں گی۔