سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم نہ رک سکے، ضلع پلوامہ میں قابض فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا۔
مقبوضہ وادی کے ضلع پلوامہ کے علاقے قمراضی پورہ میں غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہید کیا۔ بھارتی فورسز نے علاقے کو سیل کر کے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔
واضح رہے رواں سال کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں 200 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے، وادی میں طاقت کے نشے سے چُور بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادتیں معمول بن چکی ہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مسلسل مذمت کی جاتی رہی ہے، دفتر خارجہ کے حالیہ بیان میں کہا گیا کہ ہندوتوا یجنڈے کے تحت مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی اور جائیدادوں کو تباہ کر رہی ہے۔