بی آر ٹی پروجیکٹ پر بدگمانی پھیلانے کی کوشش کی گئی: شہباز گل

Last Updated On 13 August,2020 12:29 pm

پشاور: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پروجیکٹ پر بدگمانی پھیلانے کی کوشش کی گئی، تحریک انصاف کے منصوبہ پر مخالفین کو اپنا دھندا بند ہونے کی فکر پڑگئی۔

معاون خصوصی شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا بہت سے لوگوں کو پشاور کے خدوخال کا نہیں پتا، بی آر ٹی کا لاہور، ملتان اور اسلام آباد میٹرو سے موازنہ کیا گیا، ن لیگ نے سریا، سیمنٹ بھی اپنا بیچنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا پشاور میٹرو میں 3 پارکنگ پلازہ بنائے گئے ہیں، لاہور میٹرو کی بسیں کرائے کیں اور بی آرٹی کی اپنی ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا بی آر ٹی سسٹم میں 3 پلازہ ہیں جس میں 300 دکانیں ہوں گی، پشاور بی آر ٹی بننے سے بھی ٹریفک کم ہوگی، ن لیگ کی ترجیح وہ ہوتی ہے جہاں سے کمیشن ملتا ہو، لاہور میٹرو تقریباً 30 ارب روپے میں بنی تھی۔

کامران بنگش نے کہا آج کا دن تاریخی ہے، پشاور میں بی آرٹی کے افتتاح کا جشن منایا جا رہا ہے، کچھ حلقوں نے ظاہر کرنے کی کوشش کی بی آر ٹی پر کام مکمل نہیں، ہم نے تنقید کو خندہ پیشانی سے تسلیم کیا، ناقدین آج خود بی آر ٹی میں سفر کر رہے ہیں، ہمیں خوشی ہے آج مخالفین بھی بی آر ٹی میں سفر کر رہے ہیں۔
 

Advertisement