حیدرآباد میں ایک کلومیٹر طویل قومی پرچم کی ریلی نکالی گئی

حیدرآباد میں ایک کلومیٹر طویل قومی پرچم کی ریلی نکالی گئی

ایک کلو میٹر طویل قومی پرچم کی ریلی ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی سربراھی میں نکالی گئی۔ ریلی کےشرکاء نے شھباز بلڈنگ فلائی اوور سے اسٹیٹ بینک تک واک کی۔

ریلی میں سول سوسائٹی، سماجی تنظیموں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء پاکستان زندہ باد، جشن آزادی کے شہداء کو سلام اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔