اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کاکہنا ہے کہ تنازع جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے کے دیرینہ نکات میں شامل ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے ہفتے کے روز اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بھارت نے متنازعہ وادی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا کبھی نفاذ نہیں کیا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت جموں وکشمیر کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیاہے۔
”India-Pakistan Question” will remain on the agenda of UNSC until Kashmiris are granted their inherent right to self-determination through a free & impartial plebiscite under @UN auspices as guaranteed to them by the relevant #UNSC Resolutions. 2/2
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) September 5, 2020
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر، کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے انکے بنیادی حق خودارادیت کے حصول تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا حصہ رہے گا۔