چھ ستمبر کو ہماری مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا: عمران اسماعیل

Published On 06 September,2020 01:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنرسندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں چھ ستمبر کو ہماری مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا تھا۔ فضائیہ اور بحریہ کے جوانوں نے بھی لازوال شجاعت اور جوانمردی کا مظاہرہ کیا۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے یوم دفاع کے موقع پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان دشمن کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جانے کی یاد دلاتا ہے۔ جنگ ستمبر میں بری افواج کے جوانوں نے مادر وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ ستمبر کے دوران ایم ایم عالم نے غیرمعمولی بہادری اور فضائی مہارت کی تاریخ رقم کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو یاد رکھنا چاہیے کہ ہم شہیدوں کے لہو کی بدولت آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔
 

Advertisement