لاہور موٹروے پر خاتون کیساتھ زیادتی کا واقعہ، میان نواز شریف کی شدید مذمت

لاہور موٹروے پر خاتون کیساتھ زیادتی کا واقعہ، میان نواز شریف کی شدید مذمت

لیگی قائد کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بیٹی کے ساتھ اس قیامت پر دل چھلنی ہو گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو جلد گرفتار کرکے سخت ترین سزا دلوائی جائے۔

نواز شریف نے کہا کہ اس واقعہ پر پوری انسانیت شرمندہ ہو گئی۔ یہ دراصل معاشرے اور پوری ریاست کی بے حرمتی کا سانحہ ہے۔ انصاف ہونے تک پورا نظام حکومت معصوم بچوں اور بے گناہ ماں کے سامنے مجرم رہے گا۔