کورونا سے اموات میں کمی: مزید 4 افراد جاں بحق، 3 لاکھ 2 ہزار 20 شہری متاثر

کورونا سے اموات میں کمی: مزید 4 افراد جاں بحق، 3 لاکھ 2 ہزار 20 شہری متاثر

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 760، سندھ میں ایک لاکھ 32 ہزار 84، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 992، بلوچستان میں 13 ہزار 595، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 227، اسلام آباد میں 15 ہزار 941 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 421 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 29 لاکھ 68 ہزار 613 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 823 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 806 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 551 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 383 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 217، سندھ میں 2 ہزار 445، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 257، اسلام آباد میں 178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 76 اور آزاد کشمیر میں 65 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔