کورونا مزید 8 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 11 ہزار 516 شہری متاثر

کورونا مزید 8 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 11 ہزار 516 شہری متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 672 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 99 ہزار 292، سندھ میں ایک لاکھ 36 ہزار 395، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 727، بلوچستان میں 15 ہزار 177، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 730، اسلام آباد میں 16 ہزار 532 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 663 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 34 لاکھ 82 ہزار 206 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 665 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 340 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 474 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 234، سندھ میں 2 ہزار 495، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 72 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔