کورونا مزید 13 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 22 ہزار 452 شہری متاثر

کورونا مزید 13 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 22 ہزار 452 شہری متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 425، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 474، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 565، بلوچستان میں 15 ہزار 644، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 33، اسلام آباد میں 17 ہزار 913 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 398 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 40 لاکھ 41 ہزار 962 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 465 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 6 ہزار 640 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 567 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 638 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 288، سندھ میں 2 ہزار 574، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 81 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔