کورونا دوبارہ پھیلنے کے خدشے کے سبب عوام چند مہینے مزید احتیاط کریں: صدر مملکت

کورونا دوبارہ پھیلنے کے خدشے کے سبب عوام چند مہینے مزید احتیاط کریں: صدر مملکت

کورونا وبا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر عوام کے نام ویڈیو پیغام میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم کورونا کے خلاف جنگ کافی حد تک جیت چکے ہیں، ابھی مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی، مکمل قابو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ جن ممالک میں کورونا کم ہوا وہاں اب دوبارہ پھیل رہا ہے لہذا پاکستان میں اس حوالے سے احتیاط کی جائے ، حکومت نے احساس پروگرام کے تحت غریب طبقے کی مالی امداد کی ہے۔