کورونا پھر بے قابو: 24 گھنٹے کے دوران مزید 13 اموات، 736 کیسز رپورٹ

کورونا پھر بے قابو: 24 گھنٹے کے دوران مزید 13 اموات، 736 کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ دو ہزار 253، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 886، بلوچستان میں 15 ہزار 767، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 127، اسلام آباد میں 18 ہزار 578 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 688 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 42 لاکھ 4 ہزار 320 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 50 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 9 ہزار 646 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 586 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 715 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 329، سندھ میں 2 ہزار 591، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 267، اسلام آباد میں 205، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 85 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔