کورونا کی دوسری لہر: وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق، 1078 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کی دوسری لہر: وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق، 1078 نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 831، سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار 238، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 361، بلوچستان میں 15 ہزار 887، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 229، اسلام آباد میں 19 ہزار 594 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 44 لاکھ 9 ہزار 537 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 933 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 13 ہزار 527 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 632 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 795 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 354، سندھ میں 2 ہزار 620، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 276، اسلام آباد میں 215، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 89 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔