راولپنڈی: (دنیا نیوز) بوسنیا ہرزگوینا کے چیئرمین برائے ایوان صدر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، شفیق جعفرووچ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے بوسنیاکے پریذیڈنسی چیئرمین نے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا برادر ملک بوسنیا ہرزگوینا کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی محبت کا رشتہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان پیار، محبت پر مبنی تعلقات پر فخر ہے، دفاع، تکنیکی مہارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے خواہاں ہیں۔
شفیق جعفرووچ نے کہا خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔