خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 اور گہرائی 160 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ دو نومبر کو کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر سکیل پر کراچی میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گڈانی سے 60 کلومیٹر شمال جنوب میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔