گلگت بلتستان کے عوام روشن مستقبل کیلئے آج حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں: شبلی فراز

گلگت بلتستان کے عوام روشن مستقبل کیلئے آج حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں: شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سیینٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا جذبہ اس بات کی غمازی کرتا کہ وہ تبدیلی کےخواہاں ہیں۔ گلگت بلتستان کےعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک دہائی سے ان پر مسلط نا اہل ٹولہ مسترد کر دیں گے کیونکہ انکی ترجیح کبھی عوام کی بھلائی نہیں رہی۔

دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ احساس محرومی کا خاتمہ، اختیارات کی نچلی سطح پر حکومت کی منتقلی اولین ترجیح ہے، حقدار تک اس کا حق پہنچاناا ولین ترجیح ہو گی۔ شفاف انتخابات گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی پر مہرثبت کریں گے۔