وزیراعظم نے نوجوانوں کے روزگار کیلئے جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے نوجوانوں کے روزگار کیلئے جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ہے جس میں معاون خصوصی نے کامیاب جوان پروگرام سے متعلق بریفنگ دی ہے، وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کی فراہمی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو نیشنل جاب پورٹل سے متعلق بھی تفصیلی آگاہ کیا۔ ملاقات میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے مختلف امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر ٹائیگر فورس کو دوبارہ ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کو با اختیار بناناپی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کے باعزت روزگار کے لیے کوشاں ہیں۔