وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

Published On 24 November,2020 12:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کریں گے، ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کل لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔ فردوس مارکیٹ میں بننے والے نئے انڈر پاس کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات بھی ہوگی۔ نئے بزنس پارک منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی، ریور راوی پراجیکٹ میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، ہیلتھ کارڈ اور صحت کے شعبے پر بھی بریف کیا جائے گا، عمران خان سے کابینہ ارکان بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 26 نومبر کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔ ڈاکٹر عارف علوی گورنر ہاؤس میں اووسیز کمیشن پنجاب کی سالانہ تقریب میں شریک ہوں گے، وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب وسیم چوہدری سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار صدر مملکت سے ملاقات بھی کریں گے۔ وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب وسیم چودھری کی جانب سے صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔
 

Advertisement