'بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان آنے کی تاریخ پتہ چلنے پر پیرول پر رہائی کا فیصلہ ہو گا'

'بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان آنے کی تاریخ پتہ چلنے پر پیرول پر رہائی کا فیصلہ ہو گا'

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف کو بارہ دن کے لیے پیرول پر رہائی ملی تھی۔ ڈپٹی کمشنر صرف بارہ گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کرسکتا ہے، بارہ گھنٹے سے زائد رہائی کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو مکمل طورپر سہولت فراہم کرے گی کہ وہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ اور دیگر رسومات میں مکمل طورپر شریک ہو سکیں۔