پاکستان میں کورونا ویکسین 2021 کی پہلی سہ ماہی میں دستیاب ہو سکے گی: فیصل سلطان

پاکستان میں کورونا ویکسین 2021 کی پہلی سہ ماہی میں دستیاب ہو سکے گی: فیصل سلطان

ڈاکٹر فیصل سلطان نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ کورونا ویکسین کے لئے ڈیڑھ سو ملین ڈالر مختص کردیئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ہوم لرننگ اور خود انحصاری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ پولیو مہم کورونا ایس او پیز کے تحت چلائی جائے گی جس کے لئے حکومت کے ساتھ ہر شعبہ زندگی کے افراد کو ساتھ دینا چاہیے۔