کے پی میڈیکل کالجز میں داخلے کے 138 امیدواران میں کورونا وائرس کی تصدیق

کے پی میڈیکل کالجز میں داخلے کے 138 امیدواران میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند 138 طلبہ و طالبات میں کورونا وائرس مثبت آ گیا ہے جس کے باعث طلبہ داخلوں سے محروم رہ گئے۔ پاکستان میڈیکل کمیشن نے کورونا سے متاثرہ طلباء کےلیے خصوصی داخلہ ٹیسٹ لینےکا فیصلہ کرلیا جو 13 دسمبرکو ہو گا۔

پی ایم سی کے مطابق 29 نومبر کو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ میں کورونا پازیٹو طلبہ کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا تھا۔ طلبہ کو ٹیسٹ میں بیٹھنےکی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کیلئے ملک بھر سے 1لاکھ 25ہزارطلبہ نے رجسٹریشن کی تھی۔