اسلام آباد: (دنیا نیوز) منگل کو ہونے والی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فرانس سے سفارتی تعلقات سے متعلق پالیسی فیصلہ پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ اجلاس میں فرانس سے سفارتی تعلقات سے متعلق پالیسی فیصلہ پر غور کیا جائے گا۔
آئندہ اجلاس میں 6 بجلی سپلائی کمپنیوں کے بورڈ ازسرنو تشکیل کا فیصلہ ہو گا، فیسکو، ہیسکو، آئیسکو، لیسکو، پیسکو اور کیسکو کے نئے بورڈ کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
کابینہ فیڈرل کورٹس کمپلیکس کراچی تعمیر کرنے کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات سے متعلق پالیسی فیصلہ پر غورکرے گی۔
پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ ممنوعہ بور کے اسلحہ و بارود درآمد کرنے کی پالیسی میں نرمی کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی اور تمام صوبوں کی مشترکہ فنانشنل اسٹیٹمننٹس کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ ہاؤس بلڈنگ فننانس کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے لئے ڈینٹسٹری کوٹہ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی۔