اسلام آباد: (دنیا نیوز) لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی تشکیل دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔
پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے کیا حکمت عملی اختیار کی جائے، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں اور رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس کچھ دیر بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان موجودہ سیاسی صورت حال اور حکومتی حکمت عملی پر رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنوری کے آخر یا فروری کے اوائل میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان رکھا ہے، لاہور میں گزشتہ روز ہونے والے جلسے میں انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد مارچ میں استعفے ساتھ لے کر جائیں گے۔