"یہ نہ آر ہوئے نہ پار، یہ صرف خوار ہوئے" شبلی فراز کا لاہور جلسے سے متعلق ٹویٹ

"یہ نہ آر ہوئے نہ پار، یہ صرف خوار ہوئے" شبلی فراز کا لاہور جلسے سے متعلق ٹویٹ

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ لاہور اور پنجاب کے شہریوں کی عدم شرکت کی وجہ سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے چہروں پر ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں۔ سینیٹر شبلی فراز کے مطابق جن کی سمتیں مختلف ہوں، انکی منزل ایک نہیں ہو سکتی۔ ‏گوجرانوالہ جلسے میں پاک افواج کے خلاف زہر اگلا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق کراچی جلسے میں مزارِ قائد کی بے حرمتی کی گئی۔ کوئٹہ جلسے میں پاکستان توڑنے کا پیغام دیا گیا جبکہ لاہور جلسے میں لاہوریوں کو غدار بولا گیا۔