گورنر و وزیراعلی سندھ اور دیگر اہم شخصیات کی مزار قائدؒ پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

گورنر و وزیراعلی سندھ اور دیگر اہم شخصیات کی مزار قائدؒ پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

بانی پاکستان محمد علی جناح کے 145 ویں یوم پیدائش پر گورنر و وزیراعلی سندھ نے مزارقائد پر حاضری دی۔ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے گورنر عمران اسماعیل کا استقبال کیا۔ گورنر اوروزیراعلیٰ سندھ کی مزار پر آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔ 

عمران اسماعیل اور مراد علی شاہ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔