لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارا عزم وطنِ عزیز میں بانی پاکستان کے افکار کے مطابق انصاف کی بالادستی قائم کرنا ہے۔
ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فرمانِ قائد "انصاف اور مساوات رہنما اصول ہیں۔ ان اصولوں پرعمل پیرا ہوکر ہم پاکستان کو دنیا کی عظیم قوم بنا سکتےہیں"۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے مشن پرعمل پیرا ہے۔ ہماری حکومت کا عزم ہے کہ تمام شہریوں کو رِنگ و نسل، قومیتی امتیاز سے بالاتر ہوکر مساوی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان قائداعظم ؒ کے خوابوں کی عملی تعبیر ہوگا۔