ملاح کے بغیر پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غوطہ زن ہے: فردوس عاشق اعوان

ملاح کے بغیر پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غوطہ زن ہے: فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول کی تقریر کے دوران پنڈال خالی ہو جانا ثابت کرتا ہے بچے کی اقتدار کے کھلونے سے کھیلنے کی ضد کو گڑھی خدابخش آنے والوں نے بھی پذیرائی نہ بخشی،، شہزادہ جتنا بھی چیخے، اربوں کا حساب دینا ہوگا، راجکماری اور شہزادہ سیاسی قد بڑھانے کیلئے کپتان پر لا حاصل تنقید کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، نام نہاد قوم پرست اربوں روپیہ ڈکار کر اپنے لوگوں کو دھوکا دینے کیلئے پنجاب کو گالی دیتے ہیں، 10 سال سے بلوچستان کو 400 ارب روپیہ ہر سال ٹرانسفر ہوتا ہے، بلوچستان کی ایک کروڑ کی آبادی ہے یہ پیسہ کہاں گیا ؟۔