فوج مخالف بیانات پر مفتی کفایت اللہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فوج مخالف بیانات پر مفتی کفایت اللہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران جے یو آئی ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ فوج مخالف بیانیے کا موثر جواب دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا کوئی مستقبل نہیں: وزیراعظم عمران خان

اجلاس کے دوران پی ڈی ایم سربراہ سے متعلق عمران خان نے کہا کہ امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے اثاثے کیسے بنائے؟ کتنے بنائے،عوام کو آگاہ کیا جائے۔