بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ، سپاہی شہید، دشمن کا کواڈ کاپٹر مار گرایا

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ، سپاہی شہید، دشمن کا کواڈ کاپٹر مار گرایا

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی نے دشمن کو بھرپور موثر جواب دیتے ہوئے اس کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔ بھارتی سیکورٹی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب بھارتی فورسز نے کوٹ کوٹیرا سیکٹڑ پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 34 سالہ شہری زخمی ہو گیا۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے آٹومیٹک اسلحہ کا استعمال کیا۔ پاکستان آرمی نے بھارتی فورسز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر میں پاکستان آرمی نے بھارتی کوآڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔