کورونا منہ زور: 24 گھنٹے کے دوران 41 اموات، 2408 نئے مریض رجسٹرڈ

کورونا منہ زور: 24 گھنٹے کے دوران 41 اموات، 2408 نئے مریض رجسٹرڈ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 408 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 16، سندھ میں 2 لاکھ 27 ہزار 885، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 648، بلوچستان میں 18 ہزار 429، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 340 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 71 لاکھ 62 ہزار 626 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 88 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 61 ہزار 977 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 340 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 41 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 717 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 299، سندھ میں 3 ہزار 708، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 743، اسلام آباد میں 443، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 235 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔