مستحکم اور خوشحال افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے: آرمی چیف

مستحکم اور خوشحال افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے: آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین محمد کریم خلیلی کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چیئرمین افغان حزب وحدت اسلامی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں افغان امن عمل اور خطے میں امن واستحکام کے امور زیر غور آئے۔ کریم خلیلی نے پاک افغان تعلقات کے حوالے سے آرمی چیف کے ویژن کو سراہا۔