تیل سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ، وزیراعظم کی ہدایت پر 609 پٹرول پمپس سیل

تیل سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ، وزیراعظم کی ہدایت پر 609 پٹرول پمپس سیل

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے تقریباً 45 لاکھ لیٹر پٹرول اور ڈیزل ضبط کر لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ تیل کی سمگلنگ کے خلاف بلا امتیاز وتفریق مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کے واضح اور مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر سیل کئے گئے پمپس کارروائی کے 7 دن کے اندر مستند دستاویزات پیش نہیں کرتے تو ریاست کسٹمز ایکٹ کے تحت مالکان کی تمام جائیدادوں کے ساتھ پمپس ضبط کرنے کی مجاز ہوگی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سے یہ اخذ کیا جائے گا کہ یہ جائیدادیں سمگلنگ کے عمل سے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی ہیں۔