اس بار امتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہوگا: شفقت محمود

Published On 25 January,2021 10:55 am

اسلام آباد (روزنامہ دنیا) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں سال گرمیوں کی چھٹیاں کم ہوں گی

امتحانات مئی یا جون میں ہو سکتے ہیں، اس بارامتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہو گا۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلاشبہ کورونا وبا کا خطرہ موجود ہے لیکن بچوں کی تعلیم کو بہت نقصان پہنچ چکا ہے ، ہم وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق چل رہے ہیں، کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اب کورونا ویکسین بھی آنے والی ہے اسلئے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست میں کرانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ بچوں کو کورس مکمل کرنے اور امتحانات کی تیاری کا موقع مل سکے ۔

صوبوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں گے ۔

Advertisement