استعفوں اور لانگ مارچ کی کھوکھلی سیاست اپنی موت آپ مرچکی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

استعفوں اور لانگ مارچ کی کھوکھلی سیاست اپنی موت آپ مرچکی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کی دلدل میں دھنسے عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں، ان لوگوں میں عمل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ماضی میں بھی یہ ٹولہ مل کر ملک کو نوچتا رہا، نئے پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مسترد شدہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پی ڈی ایم کی قیادت کے اترے چہروں سے مایوسی عیاں ہے، یہ عناصر پاکستان میں انتشار پھیلا کر دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔