کورونا نے مزید 56 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 1384 نئے مریض

کورونا نے مزید 56 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 1384 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار 793، سندھ میں 2 لاکھ 48 ہزار 270، خیبر پختونخوا میں 67 ہزار 589، بلوچستان میں 18 ہزار 836، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 910، اسلام آباد میں 41 ہزار 561 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 80 لاکھ 41 ہزار 254 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 460 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 46 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 56 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 802 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 806، سندھ میں 4 ہزار 33، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 923، اسلام آباد میں 475، بلوچستان میں 196، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 267 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔