کراچی: (دنیا نیوز) ناصر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی، وفاق نہیں چاہتا صوبے خود ویکسین منگوائیں۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزراء کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے ویکسین درآمد کرنے کیلئے خط لکھا، وفاق نے اجازت دینے سے انکار کیا، وفاقی حکومت نہیں چاہتی تھی کہ صوبہ سندھ کرونا ویکسین خود منگوائے، وفاقی حکومت نے سندھ کے کورونا ویکسین بیرون ملک سے منگوانے میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے وفاقی وزراء آج بھی عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں، کرپشن عمران خان اور ان کی حکومت کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔